Saudi Ambassador visit of Al-Ibrahim Eye Hospital

اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے ذیلی ادارے ال ابراہیم آئی اسپتال کراچی میں مورخہ 4 جون 2021 بروز جمعہ ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی جس میں خاص طور سعودی عرب کے سفیر ہز ایکسیلینسی نواف بن سید ال مالیکی، مختلف ایم این ایز، ایم پی ایز ، اسریٰ یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حمیداللہ قاضی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی اللہ قاضی نے شرکت کی۔
اس تقریب کا مقصد شاہ سلمان ہیومینیٹیری ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اور البصر فاؤنڈیشن سعودی عرب کے تعاون سے ال ابراہیم آئی اسپتال کراچی اور اس کے پاکستان بھر میں سینٹرز میں 1 جون تا 30 جون 2021 تک مفت موتیا کی سرجری کا افتتاح کرنا تھا۔ جس میں تقریباً 30 ہزار مریضوں کی آمد متوقع ہے۔ تمام مریضوں کو مفت سرجری کیساتھ ساتھ ادویات اور فالو اپ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر قاضی نے تمام مہمانان خصوصی کا ال ابراہیم آئی اسپتال آمد پر شکریہ ادا کیا۔ ال ابراہیم آئی اسپتال کے روح رواں پروفیسر ڈاکٹر صالح میمن نے بھی خطاب کیا اور ادارے کے خدمات اور سروسز کے حوالے سے روشنی ڈالی۔
اس موقعے پر سعودی سفیر نواف بن سید ال مالیکی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا بھائی چارے کا رشتہ ہے۔ انہوں نے شاہ سلمان ہیومینیٹیری ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اور البصر فاؤنڈیشن کی طبی حوالے سے خاص طور پر آنکھوں کے حوالے سے خدمات اور تعاون پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے آخر میں اسریٰ یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حمیداللہ قاضی نے بھی خطاب کیا اور تمام مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ کی طرح کام کرتا رہے گا۔
burst_total_pageviews_count:
40